اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ہونے والی پیش رفت مثبت اور حوصلہ افزا ہے، جس سے کسی مستقل اور بہتر نتیجے تک پہنچنے کی توقع بڑھ گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات میں حاصل ہونے والی پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فریقین کسی مثبت اور پائیدار حل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کی قیادت سے ہونے والے اہم ٹیلیفونک رابطے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد اور جلد سفارتی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں ایک اہم قدم ثابت ہوئے ہیں۔
پاکستانی وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ خطے میں استحکام اور امن کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں، اور تمام متعلقہ ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ